November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے گورنمنٹ سکول نورپور تھل کا خصوصی وزٹ کیا

IMG-20251012-WA0068

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے گورنمنٹ سکول نورپور تھل کا خصوصی وزٹ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیچنگ سٹاف کی حاضری چیک کی،صفائ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف کلاسز میں جا کر طلباء کی تدریسی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔