قصور بارڈر اسمگلنگ میں ملوث تین منشیات فروش گرفتار، ڈرون کیمرہ اور 22 سو گرام ہیروئن برآمد، ملزمان کے ساتھ ساز باز کرنے والے پانچ پولیس ایگل سکواڈ کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،
قصور
بارڈر اسمگلنگ میں ملوث تین منشیات فروش گرفتار، ڈرون کیمرہ اور 22 سو گرام ہیروئن برآمد، ملزمان کے ساتھ ساز باز کرنے والے پانچ پولیس ایگل سکواڈ کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ او حسن عمران سید کی زیر نگرانی محمد صادق سب انسپکٹر نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر نواحی گاؤں وڈارہ روڈ نزد بی آر بی نہر کنارے موجود بارڈر اسمگلنگ میں ملوث تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں ریاض عرف ایاز میو، محمد ایاز میو اور مبشر سے دو کلو بیس گرام ہیروئن، ڈرون کیمرہ اور ریموٹ بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ملزمان کے ساتھ ساز باز ہونے پر پولیس ایگل سکواڈ قصور کے پانچ ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے
تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں تعینات پانچ ملازمین خالد میو، عابد علی میو، رحمدین میو، سہیل انور انصاری، طالب مشتاق مسیح نے ملزمان کو اس سے قبل بھی گرفتار کرنے کے بعد بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا تھا
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات