August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر:16/ اگست ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت بر ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں اجلاس مقعد ہوا

IMG-20240817-WA0119
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر:16/ اگست ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت بر ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں اجلاس مقعد ہوا اجلاس مین ڈپٹی کمنشر نے ہدایت جاری کی کہ پلانٹ فار پاکستان میں ںسدابہار اور سایہ دار پودے لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد ، کنزرویٹر محکمہ جنگلات اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر(جنگلات توسیع) سمیت محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کے افسران وملازمین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت پودے لگائے جائیں اور پودوں کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو خوشگوار اور تروتازہ بناتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر انداز میں نگہداشت اور آبیاری پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0