چن تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی چن تھل میں مقامی
چن تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی چن تھل میں مقامی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ آمد پر تپاک استقبال۔ اس موقع پر انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے گروپ رہنماؤں اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ الرضا ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ممبر قومی اسمبلی نے نئے کاروبار کے آغاز پر نمبردار ملک ذاکر رضا بگھور اور ملک صابر رضا بگھور کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
افتتاحی تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انجینئر گل اصغر گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ ایسے معیاری ریسٹورنٹ کا قیام چن شہر کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا مثبت قدم ہے جس کے کامیاب آغاز پر اہلیان چن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک غلام جعفر خان بگھور سمیت دیگر متعدد سیاسی، سماجی اورکاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔