*💥پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، تـا لـبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار*
*💥پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، تـا لـبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار*
پاک افـغـان بارڈر پر افـغـانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افـغـان فورسز نے پاک افـغـان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افـغـان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افـغـا نی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ د ـ ا ـ عش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ افـغـان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہوگئیں،خارجی تشکیلیں منتشر ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افـغـانسـتان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہوگئیں، درجنوں افـغـان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور تـا ـ لبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
چاغی میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افـغـان دہشت گردوں پر وار کیے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی چیک پوسٹیں تباہ بھی ہوگئیں۔