November 17, 2026

🌐گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈاپور کے استعفے پر کیڑے نکالنا

Screenshot_2025-10-11_151358

🌐گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈاپور کے استعفے پر کیڑے نکالنا چاہیں تو کومہ، فل اسٹاپ پر بھی سوال اٹھا سکتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیر کو جب میرا دفتر کھلے گا استعفے پر فیصلہ کریں گے، 2 بجکر 30 منٹ پر ان کا استعفیٰ موصول ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوا ہے لیگل ٹیم اس کو دیکھے گی، آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔