November 17, 2026

*💥کراچی: کورنگی کازوے پر شہریوں کی بڑی تعداد سونا ڈھونڈنے پہنچ گئی*

Screenshot_2025-10-12_074833

*💥کراچی: کورنگی کازوے پر شہریوں کی بڑی تعداد سونا ڈھونڈنے پہنچ گئی*

*🌼کراچی: بارشوں کے بعد کورنگی کاز وے ندی سے متصل زمین سے سونا نکلنے لگا۔ ندی کی مٹی میں سونے/تانبے کے ذرات/شواہد*

*بڑی تعداد میں لوگ ندی کے قریب مٹی چھان کر اپنی قسمت آزمانے میں مصروف*

کراچی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لے کر پہنچ گئے۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے کھدائی کا سامان لیکر گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔

کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔