November 17, 2026

‏جنگِ جمل اور صفین، اسلامی تاریخ کے وہ باب ہیں جب تلواریں اہلِ ایمان کے درمیان آپس میں چلیں۔۔۔

Screenshot_2025-10-11_151358

‏جنگِ جمل اور صفین، اسلامی تاریخ کے وہ باب ہیں جب تلواریں اہلِ ایمان کے درمیان آپس میں چلیں۔۔۔۔
میدان میں دونوں طرف لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے ورد تھے، دونوں جانب نمازیں ادا ہوتی تھیں، قرآن کی تلاوت ہوتی تھی، اور دونوں افواج کے لشکروں میں صحابہ کرام جیسی عظیم شخصیات موجود تھیں۔
سیدنا علیؓ اور اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہؓ، دونوں کا دل اسلام ہی کے لیے دھڑکتا تھا، لیکن اجتہاد کے اختلاف نے ایسی صورت اختیار کی کہ جانبین سے تلواریں کھنچیں۔۔۔۔ مگر ان دونوں عظیم ہستیوں کے دل میں ایک دوسرے کے لیے کیا مقام تھا اسکا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہیکہ جنگ کے بعد جب سیدہ عائشہؓ کو کس قدر احترام و پروٹوکول سے رخصت کیا اس پورے واقعہ کو پڑھکر آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے اور پھر عمر بھر جب کبھی امی عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے اس جنگ کا ذکر ہوتا تو وہ بھی رو دیتیں۔۔۔۔
اس جنگ کے درمیان صحابہ کی ایک جماعت ایسی بھی تھی جو کسی ایک فریق کا حصہ نہ بنی۔ عبداللہ بن عمرؓ، سعد بن ابی وقاصؓ، محمد بن مسلمہؓ اور دیگر جلیل القدر صحابہؓ نے دونوں فریقین کو صلح کی دعوت دی، لڑائی سے روکا۔۔۔۔
کیا یہ وہی سرزمینِ خراسان ہے جس کے فرزندوں نے ملکر روس کے خلاف قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی تھی؟ اور کیا یہ وہی پاکستان نہیں جس نے افغان مہاجرین کو چار دہائیوں تک اپنا بھائی سمجھا، گھر دیے،زمینیں دیں، عزت دی۔۔۔۔۔
خلیفہ صاحب ملا یعقوب تو بچہ ہے پر آپ کو تو یاد ہوگا کہ کن کن حالات میں کس کس نے کیسے آپکی نصرت کی۔۔۔۔
کیا آپکو وہ سب بھول گیا؟
میں آج کی طالبان اسٹیبلشمنٹ سے مخاطب ہی نہیں کیونکہ یہ نہیں جانتے پاکستانیوں نے کہاں تک جاکر افغانوں کی مدد کی اور اسکی کیا قیمت ادا کی؟
کیا یہی بدلہ ہے ان تمام احسانات کا؟
کیا آپ نہیں جانتے کہ آپکے ہاں سے پاکستان کیخلاف کاروائیاں ہوتی رہی ہیں؟
خدارا ہوش کے ناخن لیں،ایک نا ختم ہونے والی جنگ کی طرف نا جائیں۔۔۔۔
پاکستان نا امریکہ ہے نا روس۔۔۔۔
یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں صرف نقصان ہی نقصان ہے
لہذا اپنے اساتذہ اپنے محسنوں اور اپنے پاکستانی بھائیوں کے خلاف دوبارہ ایسی کسی بھی حرکت سے باز رہنا اور یہ سوچنا کہ آج اگر ملا عمر کو پتہ چلے کہ انکی اولاد نے پاکستان کے ساتھ یہ معاملہ کیا تو انکی روح پر کیا گزرے گی؟؟؟؟
آخر ہو کیا گیا ہے آپکو؟؟؟
امریکیوں سے بات چیت اور بزنس، چینیوں سے بات چیت اور بزنس،ہندوؤں سے بات چیت اور بزنس لیکن پاکستانی مسلمانوں کے خلاف مسلح کاروائیاں۔۔۔۔۔
آفتاب نذیر