*عام آدمی کے لیے اہم معلومات — سرکاری ملازمین کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟*
*عام آدمی کے لیے اہم معلومات — سرکاری ملازمین کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟*
یہ مختصر جائزہ عام عوام کے لیے ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تنقید کرتے ہیں۔
—
*نوٹیفکیشن نمبر (1)*
*NO. FD(SR-III) 3-230-2013/2022 Dated: 31st July 2025*
اس نوٹیفکیشن سے پہلے ملازمین کی پنشن میں *یکم جولائی 2022 سے 63.5%* اضافہ کیا گیا تھا،
لیکن اب اُسے *صرف 15%* تک محدود کر دیا گیا ہے،
یعنی *47.5%* پنشن میں ماہانہ کمی کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں *31 جولائی 2025* کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو *30 ہزار سے ایک لاکھ روپے* تک کا مالی نقصان ہوگا۔
—
*نوٹیفکیشن نمبر (2)*
*NO. FD(SR-III) 3-2356/2024 Dated: 1st November 2024*
اس نوٹیفکیشن کے تحت *یکم جولائی 2024* کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے
ریگولر پنشن ختم کر دی گئی ہے
اور *
*Contributory Pension Scheme* متعارف کرائی گئی ہے،
جس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو *کوئی ماہانہ پنشن نہیں* ملے گی۔
—
*نوٹیفکیشن نمبر (3)*
*NO. FD(SR-III) 3-2962/2025 Dated: 6th August 2025*
اس نوٹیفکیشن کے ذریعے پنشن کے قوانین، خاص طور پر *فیملی پنشن* میں درج ذیل ظالمانہ ترامیم کی گئی ہیں:
1. اگر کوئی ریٹائرڈ ملازم وفات پا جائے تو اس کی فیملی کو صرف *10 سال تک* فیملی پنشن ملے گی، اس کے بعد ختم کر دی جائے گی۔
2. اگر کوئی ملازم دورانِ سروس وفات پا جائے تو اس کے اہلِ خانہ کو فیملی پنشن ملے گی، لیکن اگر وہ وصول کنندہ خود سرکاری ملازم ہے تو اُس کی ریٹائرمنٹ کے وقت *ایک پنشن ختم کر دی جائے گی۔*
3. پہلے پنشن ریٹائرمنٹ کے دن کی بنیادی تنخواہ پر بنتی تھی،
اب نئی ترمیم کے مطابق *آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ* کی بنیاد پر پنشن دی جائے گی،
جس سے پنشن کی رقم واضح طور پر کم ہو جائے گی۔
—
*نوٹیفکیشن نمبر (4)*
*NO. FD(SR-III) 3-2962/2025 Dated: 18th August 2025*
اس نوٹیفکیشن کے مطابق جو ملازم *60 سال* سے پہلے ریٹائر ہوگا،
اُس کی پنشن اور کمیوٹیشن میں درج ذیل شرح سے کٹوتی کی جائے گی:
1. 59 سال پر ریٹائر ہونے پر *2% کٹوتی*
2. 58 سال پر *4% کٹوتی*
3. 57 سال پر *6% کٹوتی*
4. 56 سال پر *8% کٹوتی*
5. 55 سال پر *10% کٹوتی*
—
*دیگر مطالبات:*
1. *DRA (Disparity Reduction Allowance)* دیا جائے جو وفاق اور دیگر تین صوبوں میں پہلے سے دیا جا رہا ہے۔
2. *مہنگائی کے مطابق تنخواہیں بڑھائی جائیں* اور 2008 کے تمام پرانے الاؤنسز کو 2025 کی شرح کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے۔
3. *گروپ انشورنس* اور *بینیوولنٹ فنڈ* جن کی ماہانہ کٹوتی ملازمین کی تنخواہ سے ہوتی ہے،
اُن کی *ریٹرن رقم* ریٹائرمنٹ کے وقت *GPF* کی طرز پر واپس دی جائے۔
—
دوستو!
یہ کوئی معمولی بات نہیں — یہ آپ کی *زندگی بھر کی محنت پر ڈاکہ* ہے۔
اس لیے دوسروں کو بھی سمجھاؤ کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے۔
اگر آج آپ نے **سستی، کاہلی یا لچک** دکھائی تو
ہمیشہ سڑکوں پر ہی رہو گے اور اپنے *حقوق کبھی حاصل نہیں کر سکو گے۔*
*اب نہیں تو کبھی نہیں!*
دوستو!