November 18, 2026

اہم اپیل برائے تحفظ کنڈیاری پریس کلب پر بنام ۔۔مرک اپنے اور اپنے شوھر کے تحفظ کے لئے پریس کانفرنس کی رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

Screenshot_2025-10-11_172615

اہم اپیل برائے تحفظ
کنڈیاری پریس کلب پر بنام ۔۔مرک اپنے اور اپنے شوھر کے تحفظ کے لئے پریس کانفرنس کی
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز

میرا نام مرک ولد سمیع اللہ پٹھان ہے، رہائشی حیدرآباد فیز ون (اولڈ پوسٹ آفس)۔
میری منگنی پہلے رضا خوشی سے علی اکبر ولد غلام عباس لغاری (رہائشی شہدادپور) کے ساتھ میرے والدین کی رضا مندی سے طے پائی تھی۔

بدقسمتی سے بعد میں میرے والد سمندر علی ڈیشک اور میری والدہ ماریا تھیبو نے میری مرضی کے خلاف ایک غیر متعلقہ شخص (موالی) سے میری زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی۔

میں نے اس جبر کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے حیدرآباد سیشن کورٹ میں شریعت کے مطابق رضا خوشی سے علی اکبر لغاری سے نکاح کر لیا ہے۔

یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ نہ مجھے کسی نے بہکایا ہے اور نہ ہی میرے اوپر کوئی دباؤ یا زبردستی کی گئی ہے۔
میں اپنی مکمل رضامندی سے اپنا گھر چھوڑ کر نکلی ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں۔

مجھے اور میرے شوہر کو میرے والد سمندر ڈیشک اور والدہ ماریا تھیبو سے جانی خطرہ ہے۔
ہم حکومتِ سندھ، پولیس، اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بیان سوشل میڈیا پر اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ وقت آنے پر میرے الفاظ ریکارڈ کا حصہ ہوں اور ہمیں انصاف مل سکے۔
#انصاف_دو
#تحفظ_دو