وہاڑی تھانہ ٹھینگی پولیس کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف چک نمبر 101 ڈبلیو بی کی متاثرہ فیملی کا ڈی پی او افس کے سامنے قران مجید اٹھا کر احتجاج
وہاڑی تھانہ ٹھینگی پولیس کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف چک نمبر 101 ڈبلیو بی کی متاثرہ فیملی کا ڈی پی او افس کے سامنے قران مجید اٹھا کر احتجاج
چک نمبر 101 ڈبلیو بی کے رہائشی رحمت علی ولد محمد بوٹا کو گزشتہ روز تھانہ ٹھنگی پولیس نے گھر سے پکڑ لیا اور مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کیا رشوت نہ دینے پر تھانہ ٹھینگی ایس ایچ او نے رحمت علی پر 9C کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا رحمت علی کی بیگم کا اپنے بچوں کے ہمراہ ڈی پی او افس کے سامنے قران مجید اٹھا کر احتجاج متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے میاں پر تھانہ ٹھینگی پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے میں اپنے بچوں کے ہمراہ قران مجید اٹھا کر حلف دیتی ہوں کہ میرا میاں اس طرح کا کوئی غلط کام نہیں کرتا تھا تھانہ ٹھینگی پولیس نے میرے شوہر پر ناجائز مقدمہ درج کیا متاثرہ خاتون نے کہا کہ پہلے تھانہ تھنگی پولیس ہم سے رشوت کا مطالبہ کرتی رہی اور جب رشوت نہ دی تو میرے شوہر پر دو کلو منشیات کا بے بنیادمقدمہ درج کر دیا متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں ڈی ایس پی صدر اور ڈی پی او افس گئی لیکن مجھے انصاف نہیں ملا اب ہم کدھر جائیں میں اپنے بچوں کا کہاں سے پیٹ پالوں متاثرہ خاتون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا