November 18, 2026

آدھی کوٹ(راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی کوٹ کی ہردلعزیز سماجی ،تعلیمی اور ادبی شخصیت ملک سعید الرحمان اولکھ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔

IMG-20251011-WA0261

آدھی کوٹ(راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی کوٹ کی ہردلعزیز سماجی ،تعلیمی اور ادبی شخصیت ملک سعید الرحمان اولکھ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک سعید الرحمان اولکھ کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ہردلعزیز بھائ ملک سعید الرحمان اولکھ کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ربِ کریم نے انہیں اپنے گھر، بیت اللہ اور اپنے محبوب ﷺ کے در پر مدینہ منورہ کی حاضری کا شرف عطا فرمایا۔یہ وہ عظیم نعمت ہے جس کے لیے دل تڑپتے ہیں، دعائیں مانگی جاتی ہیں، اور برسوں کی تمنا پوری ہوتی ہے۔یقیناً یہ سفر، صرف نصیب والوں کے حصے میں آتا ہے۔
انہوں نے ملک سعید الرحمان اولکھ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس روح پرور، مبارک اور نور سے بھرپور سفر پر مبارکباد پیش کرتے ہوءے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کا یہ سفر آسان فرمائے، عمرہ مقبول و مبرور ہو، دعائیں قبول ہوں، اور بار بار آپ کو خانہ ء خدا اور درمصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری نصیب ہو آمین ۔