خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ممبر ضلع کونسل خوشاب ملک سمیع الحق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب یوتھ ونگ کا صدر جبکہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ممبر ضلع کونسل خوشاب ملک سمیع الحق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب یوتھ ونگ کا صدر جبکہ سابق ناظم رنگپوربگھور ملک غلام جعفرخان بگھور کو استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب کا نائب صدر اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک غلام عباس بگھور ایڈووکیٹ کو آئی پی پی شمالی پنجاب لائرز ونگ کا صدر مقرر کر دیا گیاہے۔مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے نو منتخب عہدیداران میں ان کی نامزدگی کے لیٹرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے نو منتخب عہدیداران آئ پی پی ملک سمیع الحق اعوان ، ملک غلام جعفرخان بگھور اور ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم مرکزی صدر آئ پی پی عبدالعلیم خان اور ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے تہ دل سے مشکوروممنون ہیں جنہوں نے ہمارے اوپر اعتماد کرتے ہوءے ہمیں پارٹی یہ ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ انشاءاللہ ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ دریں اثناء نمبردار ملک اسد عباس بگھور، ملک مجاہد حسین بگھور، سیٹھ ثمرسلطان ، سردار مداح خان بلوچ ، ملک جاوید اقبال پلوآں ، ملک نذر حسین کھارا اور دیگر نے نومنتخب عہدیداران آئ پی پی کو دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔