جیکب آباد: (رپورٹ اے جی بلوچ) عوامی میڈیا پریس کلب میں ایک اہم میٹنگ صدر صدام حسین چانڈیو کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ میٹنگ میں کلب کے اراکین
جیکب آباد: (رپورٹ اے جی بلوچ) عوامی میڈیا پریس کلب میں ایک اہم میٹنگ صدر صدام حسین چانڈیو کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ میٹنگ میں کلب کے اراکین اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور دوستوں کی رائے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر صدر صدام حسین چانڈیو نے کہا کہ عوامی میڈیا پریس کلب صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پرعزم ہے اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے تمام اراکین کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔
میٹنگ میں اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب کی مضبوطی، اتحاد اور عوامی مسائل کے اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔