November 18, 2026

اگر آپ ہمارے کیسز کے ساتھ مستقل جڑے ہیں تو یہ تصویر آپکو یاد ہوگی۔

FB_IMG_1760176880070

اگر آپ ہمارے کیسز کے ساتھ مستقل جڑے ہیں تو یہ تصویر آپکو یاد ہوگی۔
یہ آج سے 60 سال قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والی بےبی کے ساتھ کراچی الآصف کے بس ٹرمینل میں فیصل موورز کے ٹک شاپ میں بیٹھ کر ڈی این اے کے لئے سیمپل لینے کے بعد کی تصویر ہے۔
بےبی کا کیس تو ہم تفصیلا لکھ چکے تھے۔
جس خاندان نےبرابطہ کیا تھا انکی اور بےبی کی اسٹوری بالکل برابر تھی۔اور چہرے بھی بہت زیادہ میچ ہیں۔
پیار سے بےبی نام۔والد کا فوجی ہونا۔رمضان میں سحری کے وقت گم ہونا۔سب کچھ میچ تھا۔راولپنڈی شہر۔پل کے قریب گھر۔

جس دن بےبی اور انکے بھتیجے کا سیمپل لیکر میچنگ کے لئے امریکہ بھیجا گیا اس کے دوروز بعد راولپنڈی میں بےبی کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔ اس خبر نے ہمیں بالکل ہلا کر رکھ دیا تھا کہ جس خاتون کی رپورٹ آنی تھی بھائی بستر پر رورو کر بہن سے ملنے کا کہہ رہا تھا وہ بھائی دنیا سے رخصت ہوگیا۔
ہم نے تو پہلے ملادینا تھا لیکن اس ملاقات نا ہونے کا سارا ثواب ان شاءاللہ انکے بھائی کے بچوں کو آخرت میں ملےگا جو درمیان میں کسی وجہ سے رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔
ایک بہن بچتی ہے جو ٹنڈوآدم میں رہتی ہے۔اس بہن سے انکے خاندان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ شاید اسکے ساتھ بھی بھتیجوں نے ایسا رویہ رکھا ہوگا کہ وہ کبھی پلٹ کر انکے پاس نہیں آئی۔
خیر ڈی این اے کی رپورٹ جب آئی تو اسمیں اکیس اعشاریہ سترہ فیصد بھتیجے اور پھوپھی کا سیمپل میچ ہوا۔
ہماری لیب نے بتایا کہ ہمارے نزدیک یہ رشتہ ثابت نہیں ہورہا۔ نا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ثابت ہے اور نا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ثابت نہیں ہے۔یہ رپورٹ ہم نے کینیڈا اور امریکہ میں اس شعبے سے وابستہ کچھ حضرات کو بھیجی تو امریکہ کی ایک لیب میں جاب کرنی والی ایک پاکستانی بہن نے رابطہ کیا انکو رپورٹ بھیجی انکی لیب میں موجود سب سے سینئر ڈاکٹر نے کہا میرے نزدیک انکا رشتہ ثابت ہے اور کہا 21 اعشاریہ سترہ فیصد از ویری بگ تھنگ ۔
لاہورفرانزک لیب کے ایک صاحب کو رپورٹ بھیجی تو انکا کہنا تھا ہمارے نزدیک بھتیجے اور پھوپھی کا سیمپل قابل قبول ہی نہیں ہے ہم والدین اور بہن بھائیوں کا ہی مانتے ہیں بس۔
اور کچھ پروفیسر حضرات نے فتوی دیا ہے کہ انکا یہ رشتہ بالکل ثابت ہے بغیر کسی چوں چراں کے۔
ہم تو ٹنڈوآدم والی بہن ملنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن بہت سارے حضرات کا کہنا ہے کہ انکو مزید انتظار مت کروائیں یہی انکا خاندان ہے انکی ملاقات کروادیں۔جب بہن ملےگی تو تسلی کے لئے انکا بھی ٹیسٹ کرلیں گے ورنہ پھر جیسے بھائی دنیا سے چلا گیا اس طرح مزید پشیمانیاں ہونگیں۔
آپ سب بھی اپنی رائے دیں۔جینیٹک کی فیلڈ سے وابستہ دوست ضرور اپنی رائے دیں تاکہ ہم کل بروز اتوار اماں کو انکے بھتیجے سے ملوائیں۔