بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ رینالہ خورد۔اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کا جائزہ اور بہتری
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
رینالہ خورد۔اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کا جائزہ اور بہتری کے احکامات، انہوں نے مین جی ٹی روڈ، بستی رحیم بخش، انوار شہید کالونی اور اج ہم ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا اور سینٹری سٹاف کو صفائی انتظامات بارے ہدایات جاری کیں، انہوں نے رکشوں کے ذریعے کوڑے کرکٹ کو تسلسل سے اٹھانے کے احکامات جاری بھی جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی شکایات کے ازالہ کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور تمام امور کی مانیٹرنگ کے لیے بھی موثر پالیسی کے زریعے کام کیا جائے۔