ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی کے قریب ریتی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار ایک شخص زخمی اور ایک موقع پر جاں
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی کے قریب ریتی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار ایک شخص زخمی اور ایک موقع پر جاں بحق زخمی اور جاں بحق ہیڈکوارٹر تعلقہ ہسپتال ڈہرکی منتقل تفصیل کے مطابق : ڈہرکی کے قریب ریتی کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا دونوں کا تعلق سولنگی برادری سے بتایا جاتا ہے اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق نوجوان اور زخمی کو فوری طور پر تعلقہ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی