November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کو نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا

IMG-20251010-WA0303

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کو نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا عینی شاہدین کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا مقتول صحافی کی کم سن بھتیجی جب یہ خبر سن کر بے ہوش ہوئی تو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی دوہرے سانحے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا مقتول کے ورثاء صحافی برادری اور شہری بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے صحافتی برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی صحافی رہنماؤں وزیر احمد مھر لالا قادر بھٹو لطیف لغاری اسلم حسینی اور ملک بشیراحمد نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنا آزادیِ صحافت اور حق گوئی پر حملہ ہے انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے شہریوں نے کہا کہ دن دہاڑے اس طرح کے واقعات علاقے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا ثبوت ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا پورے علاقے میں صحافی طفیل رند کے قتل اور ان کی بھتیجی کے اچانک انتقال پر سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ صحافیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی