20 سال بعد عشرت کی گھر واپسی۔۔۔۔۔۔!
20 سال بعد عشرت کی گھر واپسی۔۔۔۔۔۔!
پنجاب سیف سٹی #میراپیارا ٹیم نے آج تک بے شمار بچھڑوں کو اُن کے اپنے پیاروں سے ملوایا ہے، *مگر عشرت کا کیس اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور دل کو ہلا دینے والا واقعہ ہے۔*
کبھی کبھی وقت ٹھہر سا جاتا ہے، لمحے برسوں کی مسافت طے کر لیتے ہیں، اور دعائیں اپنی منزل پا لیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک کہانی ہے عشرت کی اُس معصوم بچی کی جو بیس سال قبل اپنوں سے بچھڑ گئی تھی اور لاہور کے ایدھی سینٹر میں پناہ گزین تھی۔
اللہ ایدھی فاؤنڈیشن کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے اس کی برسوں تک دیکھ بھال کی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے متعدد بار عشرت کا انٹرویو کیا،
مگر اُس کو صرف دو باتیں یاد تھیں:
ایک، کہ اس کا نام عشرت ہے،
اور دوسری، ایک جگہ “کالیکی” جہاں وہ بچپن میں رہا کرتی تھی۔
مزید یہ کہ اُس نے بتایا کہ اُس کی ماں نے دوسری شادی کر لی تھی اور اُن کا گھر کسی نہر کے قریب تھا۔
یہ معلومات شاید دنیا کے لیے معمولی ہوں،
مگر “میرا پیارا” ٹیم کے لیے یہ ایک قیمتی سراغ تھا
ہماری ٹیم نے سوشل میڈیا مہم کے ساتھ ساتھ عشرت کو ساتھ لیا
اور اُس کے بتائے گئے علاقوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا۔
حافظ آباد سے لے کر سیالکوٹ تک ہر ممکن جگہ پر عشرت کو ساتھ لیجایا گیا
مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔
لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔
اور پھر *آج* —
*اللہ کے فضل سے ایک معجزہ ہوا۔*
عشرت کے بھائی جس نے گوجرانوالہ سے “میرا پیارا” کے آفیشل پیج پر ویڈیو دیکھی اور رابطہ کیا اور دیکھتے ہی پہچان لیا کہ یہ اُس کی بہن عشرت ہے ا
وہی عشرت جو بیس سال قبل گم ہو گئی تھی۔
وہ لمحہ ناقابلِ بیان تھا
اشکوں سے بھیگی آنکھیں، لرزتی ہوئی آوازیں،
اور ایک لمبا انتظار جو آخرکار ختم ہوا۔
بیس سال کی جدائی کے بعد عشرت اپنے گھر واپس جا رہی ہے۔
مگر یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی
پاکستان کے مختلف یتیم خانوں اور اداروں میں آج بھی سینکڑوں بچے اورذہنی معذور بزرگ اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔
“میرا پیارا” ٹیم نے عزم کر رکھا ہے ہے
اللہ کے فضل سے ہم ان سب کو بھی اُن کے اپنوں سے ضرور ملائیں گے،
ان شاء اللہ۔
کیونکہ یہ صرف ایک مہم نہیں،
بلکہ ہر بچھڑے کو اُس کے اپنوں سے ملانے کا ایک سفر ہے۔
*واللہ المستعان۔*