November 17, 2026

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بتاتے ہیں کہ ایک بار پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر تھی، شعیب اختر کو ایک روز پاکستان سے ماں کی کال آئی کہ بیٹا میرا آٹا

FB_IMG_1760104043711

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بتاتے ہیں کہ ایک بار پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر تھی، شعیب اختر کو ایک روز پاکستان سے ماں کی کال آئی کہ بیٹا میرا آٹا ختم ہو گیا ہے اب میں کیا کھاؤنگی، یاد رہے کہ شعیب اختر کی والدہ بیمار تھیں اور ایک خاص قسم کا مکس آٹا استعمال کرتی تھیں ، اب شعیب اختر پریشان ہوگئے انہوں نے پہلی فلائٹ پکڑی پاکستان پہنچے اپنی والدہ کو آٹے کا بندوبست کر کے دیا اور تیسرے دن فلائٹ لے کر پھر لندن پہنچ گئے ۔۔۔ ثقلین مشتاق کے مطابق ماں سے محبت کی اس سے بڑی جیتی جاگتی مثال میں نے زندگی میں نہیں دیکھی ۔۔۔۔۔خود شعیب اختر کئی بار کہہ چکے ہیں کہ میں جو کچھ ہوں اپنے والدین کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں