November 17, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہیٰ عاطف سے) رنگپوربگھور کی ممتاز ہردلعزیز سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے

IMG-20251010-WA0300

خوشاب ( راجہ نورالہیٰ عاطف سے) رنگپوربگھور کی ممتاز ہردلعزیز سماجی شخصیت رانا خلیل احمد نے پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں جدید الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو عوام دوست اور ماحول دوست اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا اجراء نہ صرف شہریوں کے لیے سستے، آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ یہ منصوبہ فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ رانا خلیل احمد کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے چھوٹے شہروں کے عوام بھی بڑے شہروں کی سہولیات سے مستفید ہوں گے، جس سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں عوامی فلاح کے متعدد منصوبے جاری ہیں جو عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کا باعث بن رہے ہیں۔ رانا خلیل احمد نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی اس نوعیت کے جدید، ماحول دوست اور عوامی مفاد کے منصوبے جاری رکھے گی تاکہ ترقی کا سفر تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہے۔