نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ڈاکٹرعمارہ شیرازی نے عوام کو
نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ڈاکٹرعمارہ شیرازی نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس کے ساتھ قریبی تعلق کو فروغ دینے کے لیے علاقہ تھانہ نوشہرہ پرانا تحصیل آفس نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی خطیب الرحمان اور ایس ایچ او نوشہرہ ناصرمحمود سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اورپولیس سے متعلق اپنے ذاتی اورعوامی مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔ ڈی پی اوخوشاب نے عوام کی شکایات کو سنااور متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر ان مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے مسائل کی بروقت رپورٹ بھی طلب کی۔ اس موقع پرڈی پی او خوشاب نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل کو مخصوص وقت کے اندر حل کریں اور انصاف کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کھلی کچہری کا یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا، تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ برقرار رہے اور فوری انصاف کی فراہمی کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔