November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرفروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

IMG-20251010-WA0298

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرفروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف ،ڈاکٹر طاہر حیات ،نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اور ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ سال 2025 کی چوتھی قومی انسداد پولیومہم جو کہ 13 تا 16اکتوبر 2025 تک جاری رھے گی ۔ مہم کے دوران ضلع خوشاب کے 2لاکھ 38 ھزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ کےحفاظتی قطرے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ صدر مجلس نے تاکید کی تمام مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور موبائل & مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ 51 یونین کونسل میں تمام عملہ تعینات کردیا ھے اور ان کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق شروع ھوگیا ھے اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم ان تمام ایکٹیویٹی کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر طاھرحیات ملک ،ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے بتایا کہ مہم میں وٹامن اےکے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔