سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )مطالبات تسلیم نا ہونے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے سکھر زون و ریجن
سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )مطالبات تسلیم نا ہونے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے سکھر زون و ریجن کے دفتر کی تالہ بندی کر کے احتجاجی مظاہرہ ، نعریبازی ، مطالبات تسلیم نہ کر کے وفاقی حکومت نے ہمارا معاشی قتل کر دیا ہے، عبدالقیوم برڑو و دیگر کا مظاہرے سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کی بندش اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادئیگی ، منجمنٹ کی ملی بھگت / ہٹ دھرمی سروسز پیکج / لیڈ آف میں غیر منصفانہ تقسیم اور دیگر قانونی حقوق نہ ملنے پر مرکزی قیادت کے احکامات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر زون و ریجن میں ملازمین کی بڑی تعداد نے دفاتروں کی تالہ بندی کر کے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعریبازی کی ، مظاہرے میں شامل آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو سمیت معظم پنھیار ، فہیم انصاری و دیگر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات کے حصول کیلئے دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاج شروع کر دیا ہے اگر جائز مطالبات تسلیم نہیں ہونگے تو دفاتر بند رہیں گے اور جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو بغیر معاوضہ برطرف کیااور اب ان کے قانونی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے ہیں جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ، رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمارا معاشی قتل عام کر رہی ہے اور حکومت تنخواہیں روک کر ورکرز کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ملازمین اپنے حقوق کیلئے اپنے قائدین کے زیر سائیہ سراپا احتجاج ہے اور جب تک ہمیں ہمارا جائز حق نہیں دیا جائیگا احتجاجی تحریک کسی صورت کم نہیں ہوگی ۔