November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) دوسرا سالانہ رانا شاہد اقبال شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پزیر ہوگیا۔ فائنل مقابلے میں

IMG-20251010-WA0284

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) دوسرا سالانہ رانا شاہد اقبال شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پزیر ہوگیا۔ فائنل مقابلے میں وولف ہنڑرز نے اپنی مد مقابل ٹیم کو شکست دی۔ اس فائنل کے مہمان خصوصی علاقہ تھل کی معروف سماجی ہردلعزیز شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور صاحبزادہ مولانا حسین علی بلوچ تھے۔ انتظامیہ کمیٹی نے اس ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا . اس ٹورنامنٹ کےلیے تعاون کرنے والوں میں رانا ساجد، رانا شہباز ،رانا سہیل،، رانا علی ارسلان ،عمر اکرم اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر محمد ارسلان اور احسن کارلو نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح ہمیں سپورٹ کیا جائے ہم اس سے بھی اچھے ایونٹ کروائیں گے۔ قبل ازیں ایونٹ کے مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کا کھیلاڑیوں کے ساتھ تعارف بھی کروایا گیا ۔