November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ وفاقی محتسب ریجنل میرپور خاص کے ایڈوائزر محمد عارف صاحب کا ٹاؤن کمیٹی سامارو کا دورہ ۔ واپڈا

IMG-20251010-WA0053

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ
وفاقی محتسب ریجنل میرپور خاص کے ایڈوائزر محمد عارف صاحب کا ٹاؤن کمیٹی سامارو کا دورہ ۔ واپڈا حیسکو نادرا نیشنل بینک اور بی ایس پی پروگرام کے خلاف سب سے زیادہ شکایات وصول ۔
وفاقی محتسب ریجنل میرپور خاص کے ایڈوائزر محمد عارف صاحب نے ٹاؤن کمیٹی سامارو پہنچ کر سامارو کی عوام نے کھلی کچہری میں مختلف وفاقی اداروں کی شکایات درج کرائی ۔ ان شکایات میں سے۔سب سے زیادہ تعداد نادرا آفس بی ایس پی پروگرام نیشنل بینک واپڈا حیسکو کی خلاف تھی ۔ جس میں محمد عارف صاحب نے تمام اداروں کی شکایات سنی اور فوراً ان اداروں کو پابند کیا اور عوام کو میڈیا کے ذریعے یہ پیغام دیا کے کہ کوئی بھی وفاقی ادارے کی شکایات وغیرہ ہو تو وہ رٹن میں ایپلیکیشن لکھ کر ہمیں دیں تو انشاءاللہ اس پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے اسسٹنٹ عبدالمعیز اسسٹنٹ کمشنر سنجے کمار ٹاؤن کمیٹی کے ٹی ایم او آفیسر فرحان لغاری ڈویژنل صدر تپیدار ایسویشن سید جاوید حسین شاہ ڈی ایس پی سامارو ایس ایچ او احمد بخش ڈاکٹر جیوراج واپڈا ایل ایس کپیل کمار نیشنل بینک مینجر لال سنگھ سوڈو نادرہ آفیسر عبدالجبار شیخ بی ایس پی آفیسر ولی محمد تپیدار سید اصغر شاہ ٹی او ماسٹر ابراہیم سینیئر صحافی داتر بخش رضوان عطاری رفیق بھٹی عبدالخالق ماسٹر سعید تپیدار سید کتب علی شاہ اسسٹنٹ رمیش کمار علی محمد شیدی ظفر برگڑی احمد برگڑی اشوک کمار اور دیگر افراد موجود