لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے فیکلٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے فیکلٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فیکلٹی اف ایگریکلچر کے متعدد مستحق طلبا و طالبات میں زکوۃ اسکالرشپس کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ تقریب یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ افس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین ، پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کے فنانس منیجر طاہر حسین ، منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز اقصا طاہر ،فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی فیاض حسین و دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا کہ اسکالرشپ کے حقدار وہ طلبا ہیں جو محنت کر کے اچھے نمبر اور CGPA حاصل کر لیتے ہیں ۔طلبا کے لیے اسکالرشپ کے بہت سارے مواقع ہیں جو کہ پڑھائی اور لگن سے مشروط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑھائی کو اپنا مشغلہ بنا کر کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اسکالرشپس طلبا کے لیے مالی معاونت ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی مشکلات کے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز اقصا طاہر نے کہا کہ زکوۃ اسکالرشپس میرٹ پر مستحق طلبا کو دی جاتی ہے جو معیار پر پورا اترتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑھنے والے اور مستحق طلبا کے لیے مالی امداد کا مقصد انہیں تعلیم کی زیور سے اراستہ کرنا ہے ۔ اس سے پہلے پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین سے ان کے افس ملاقات بھی کی۔