صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے نوابشاہ کے قریب واقع گاؤں اللہ بخش مگسی کا دورہ کیا،
صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے نوابشاہ کے قریب واقع گاؤں اللہ بخش مگسی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ صدرِ مملکت نے سردار آفتاب مگسی اور دیگر لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزیرِ زراعت و کوآپریٹوز اور صدرِ پاکستان کے فوکل پرسن برائے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔