کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ میری سیاست کا محور صرف انسانیت کی خدمت ہے” — چوہدری خوشی محمد جٹ
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ میری سیاست کا محور صرف انسانیت کی خدمت ہے” — چوہدری خوشی محمد جٹ
بلدیاتی انتخابات میں ہر پلیٹ فارم پر حصہ لیں گے، خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار سامنے لائیں گے
کمالیہ ۔۔) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام ہمارا ایک بنیادی ڈھانچہ ہے جس کے تحت ہم اپنے مسائل کو اپنے علاقوں کی سطح پر رہتے ہوئے بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان شاءاللہ اپنے ساتھیوں سمیت ہر پلیٹ فارم پر حصہ لیں گے اور خصوصاً ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں گے جن کے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہو۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے مزید کہا کہ میری سیاست انسانیت کی خدمت کے دائرے میں گھومتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود ہی میری اصل ترجیح ہے۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاست کو ذاتی مفادات سے نکال کر خدمتِ خلق کے جذبے سے جوڑا جائے تاکہ حقیقی تبدیلی ممکن ہو سکے