سکھر (بیورورپورٹٹ۔سید نصیر حسین زیدی ایسوسی ایٹ جنرل سی بی ایل کرنل (ر) شاہد بشیر نے اورکزئی آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کی ہلاکت پر پاک
سکھر (بیورورپورٹٹ۔سید نصیر حسین زیدی ایسوسی ایٹ جنرل سی بی ایل کرنل (ر) شاہد بشیر نے اورکزئی آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کی ہلاکت پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) شاہد بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آرمی نے ایک بار پھر جرات و قربانی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اورکزئی آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب اور دیگر 11 جوانوں نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔کرنل (ر) شاہد بشیر نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا عزم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔کرنل (ر) شاہد بشیر نے مزید کہا کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی،ان کی بہادری ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک میں پائیدار امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔