November 17, 2026

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنرز کا

Screenshot_2025-10-09_074447

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے انتظامی امور، عوامی سہولت اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو دفاتر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور کھلے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن لگوانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ شہر میں صفائی کے معیار میں بہتری، تجاوزات کے مستقل خاتمے، فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود انتظامی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، تمام افسران اپنے فرائض عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو ایک مثالی اور صاف ستھرا ضلع بنایا جا سکے۔