میلسی (بیو رو چیف )یونین کونسل 68 کو ماڈل یونین کونسل بنانے کا مشن ہے اس کے لیے میں اور میری ٹیم
میلسی (بیو رو چیف )یونین کونسل 68 کو ماڈل یونین کونسل بنانے کا مشن ہے اس کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب تھا جو پورا ہوا سپر وائزر شان علی
تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام یونین کونسل 68 کے سپروائزر شان علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 68 کی کوئی گلی کوئی چوراہا کوئی چک کوئی بستی گندی نظر نہیں آئے گی انشاءاللہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا مشن ہے یونین کونسل 68 کو ایک ماڈل یونین کونسل بنانا اور اس کے لیے میں اور میری ٹیم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ اس گندگی سے پھیلنے والی موزی بیماریوں سے شہری محفوظ رہ سکیں شہریوں سے التماس ہے کہ ہر جگہ گندگی پھیلانے کی بجائے ہر بستی ہر کالونی میں کوڑا دان ڈرم کی شکل میں نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ باپردہ خواتین دور کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے مچھروں کی بہتات کم ہو ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکر روزانہ کی بنیاد پر یونین کونسل 68 کی ہر بستی اور ہر چکوک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں پنجاب کو ستھرا بنانا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا خواب اور مشن تھا جو الحمدللہ پورا ہوا