کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا ہے کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ پر وہاڑی ملتان روڈ کی
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا ہے کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ پر وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر بھی اس موقع پر ا ن کے ہمراہ تھیں
وی او
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کو ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے وہاڑی ملتان روڈ کے ترقیاتی کام بارے بریفنگ دی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ٹیسٹ پیمانے کی مدد سے سڑک کی رائیڈ نگ کوالٹی کو بھی چیک کیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تعمیراتی کام کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سڑک کی کوالٹی اور تیز تر تعمیراتی کام پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ایکسین ہائی وے عمیر لطیف کی کاوشوں کو سراہا ۔ اور کہا کہ وہاڑی تا میتلا چوک تک ڈویل کیرج وے پر 15ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وہاڑی ملتان روڈ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر میں کوالٹی و شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر عامر کریم خان نے مزید کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف میں خصوصی شجرکاری کی جائےوہاڑی میں وی چوک سے خانیوال چوک تک خصوصی بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کی جائےاربن ایریا میں سڑک کے اطراف میں خوبصورت اورکلر فل انداز میں ٹف ٹائلز لگائی جائے۔ سنٹر ل ڈیوائیڈر کو بھی خوبصورت بنایا جائےعوام کو وہاڑی ملتان روڈ موٹر سے بہتر محسوس ہونی چاہیےکمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے وی چوک اور خانیوال چوک کی ری ڈیزائنگ کرنے کی ہدایت کی اور خانیوال چوک سے کلب روڈ وہاڑی کی طرف ریلوے پھاٹک کو ڈبل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کی ایک سائیڈ 20کلومیٹر تک کارپٹڈ ہو گئی ہے ماہ دسمبر کے آخر تک وہاڑی ملتان روڈ کی ایک سائیڈ کی تعمیر مکمل کی جائے گی سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر ین اقدامات کئے گئے ہیں وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے دن رات کام جاری ہے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے افسران محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی ۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرنگ ہائی وے ملتان ڈویژن غلام نبی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،اسسٹنٹ
کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی وے وہاڑی محمد موسیٰ، ایس ڈی او ہائی وے میلسی حسن ارشاد اور دیگر افسران موجود تھے۔