November 17, 2026

*کمشنر ملتان کاٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ دورہ.*

IMG-20251009-WA0212

*کمشنر ملتان کاٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ
دورہ.*

میلسی(محمدمختارسولگی)کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ کادورہ کیا۔کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ پر وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر بھی اس موقع پر ا ن کے ہمراہ تھیں ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے وہاڑی ملتان روڈ کے ترقیاتی کام بارے بریفنگ دی ۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ٹیسٹ پیمانے کی مدد سے سڑک کی رائیڈ نگ کوالٹی کو بھی چیک کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سڑک کی کوالٹی اور تیز تر تعمیراتی کام پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ایکسین ہائی وے عمیر لطیف کی کاوشوں کو سراہا ۔
کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ
وہاڑی تا میتلا چوک تک ڈویل کیرج وے پر 15ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وہاڑی ملتان روڈ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر میں کوالٹی و شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف میں خصوصی شجرکاری کی جائے۔ وہاڑی میں وی چوک سے خانیوال چوک تک خصوصی بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کی جائے۔اربن ایریا میں سڑک کے اطراف میں خوبصورت اورکلر فل انداز میں ٹف ٹائلز لگائی جائے۔ سنٹر ل ڈیوائیڈر کو بھی خوبصورت بنایا جائے۔عوام کو وہاڑی ملتان روڈ موٹر سے بہتر محسوس ہونی چاہیے۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی وی چوک اور خانیوال چوک کی ری ڈیزائنگ کرنے کی ہدایت ۔خانیوال چوک سے کلب روڈ وہاڑی کی طرف ریلوے پھاٹک کو ڈبل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہاکہ
وہاڑی ملتان روڈ کی ایک سائیڈ 20کلومیٹر تک کارپٹڈ ہو گئی ہے۔ ماہ دسمبر کے آخر تک وہاڑی ملتان روڈ کی ایک سائیڈ کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ
سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر ین اقدامات کئے گئے ہیں۔ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے دن رات کام جاری ہے۔محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے افسران محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں۔ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لی جاۓ گی۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرنگ ہائی وے ملتان ڈویژن غلام نبی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی وے وہاڑی محمد موسیٰ، ایس ڈی او ہائی وے میلسی حسن ارشاد اور دیگر افسران موجود تھے۔