November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے پلیٹ فارم سے چئیرمین زبیر انصاری کی زاتی کوشش سے ایک اور بیٹی کے نکاح کے موقع پہ مہمانوں

IMG-20251009-WA0189

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے پلیٹ فارم سے چئیرمین زبیر انصاری کی زاتی کوشش سے ایک اور بیٹی کے نکاح کے موقع پہ مہمانوں کے بہترین طعام کا بندوبست کردیا گیا۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق معروف علمی و ادبی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے مستحق اور مالی مشکلات کا شکار ممبر بہنوں، بیٹیوں کے نکاح پر آئے مہمانوں کے لیے طعام پیش کیا جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس پلیٹ فارم میں موجود ہر ممبر خاتون کو گھر کی بیٹی کا درجہ دیا جاتا یے۔چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ ہمارا مقصد ادب کے فروغِ کے لیے کوشاں بیٹیوں اور بہنوں کو نجی زندگی میں بھی آسانیاں فراہم کرنا ہے۔اس لیے دیگر ادبی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہم آئندہ بھی قلمکار بچیوں کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اب تک پانچ تنظیمی بیٹیوں کے لیے یہ انتظامات کئے جاچکے ہیں۔