November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال نے

IMG-20251009-WA0187

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کلامِ اقبال کی تفہیم سے رو شناس کروانا بہت ضروری ہے ۔ علامہ محمد اقبالؒ چونکہ ہر دور کے شاعر ہیں اس لیے ان کے افکارہمارے لیے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ اقبالؒ نے خوابیدہ قوم کو بیدار کر کے اُنھیں دعوتِ عمل دی۔ پاکستان میں اُن کے فرمودات فروغ پا رہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اُردو کے اساتذہ کرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نسیم عباس احمر ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ڈاکٹر سمیرا اعجاز ، ڈاکٹر شاہد نواز ، ڈاکٹر ساجد جاوید ، ڈاکٹر شعیبہ معید، ہماء شیرازی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر قمر اقبال نے مزید کہا کہ بزم فکر اقبال ملک بھر میں فروغ اقبالیات کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔ ڈاکٹر ساجد جاوید چودھری (صدر بزم فکر اقبال سرگودھا شاخ ) نے کہا کہ نومبر 2025 ءمیں دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں” بانگ درا “کے سو سال کے حوالے سے گفتگو ہوگی ۔کلام اقبال کی گائیکی بھی پر خوگرام کا حصہ ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے یقین دلایا کہ بزم فکر اقبال کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ۔ اس کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔یونیورسٹی آف سرگودھا فروغ اَدب کے لیے سنہری خدمات انجام دے رہی ہے ۔ اس موقع پر شعبہ اُردو کی طرف سے بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔