November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی کا انعقاد کانفرنس ہال میں منقعد ہوا

IMG-20251009-WA0186

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی کا انعقاد کانفرنس ہال میں منقعد ہوا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ خوشاب اور اے سی قائدآباد حسیب الرحمان کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ۔چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اورسیز پاکستانی کمٹیی خوشاب ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دائر کی گئی 9 درخواستوں کےکیسز کی سماعت کی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ختم کرایا جائے اور اصل مالک کے حوالے کی جائے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر حاضر درخواست گزار آئندہ اجلاس میں اپنی حاضر ی یقینی بنائیں ۔چیئر پرسن نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے تمام گروہوں کو کیفرکردار تک پنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔