خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نامزدگی کے ساتھ ہی ان کے خلاف جاری انکوائریوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نامزدگی کے ساتھ ہی ان کے خلاف جاری انکوائریوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نیشنل سائبر کرائم کوآرڈینیشن اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ریڈار پر ہیں اور ان کے خلاف اداروں اور افسران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزامات کے تحت انکوائری جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ پشاور میں بھی ایک علیحدہ انکوائری کی جا رہی ہے جس میں ان کے سوشل میڈیا اور دیگر بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے