November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل گوجرہ کے رہائشی بلال چیمہ کے قتل میں ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نامزد

Screenshot_2025-10-07_113057

ٹوبہ ٹیک سنگھ

تحصیل گوجرہ کے رہائشی بلال چیمہ کے قتل میں ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نامزد
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو 6 سال پرانے قتل کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا

سی سی ڈی نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل قتل ہونے والے گوجرہ کے رہائشی نوجوان بلال چیمہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام لگا دیا

زوہیب نامی شوٹر نے عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار نے بلال چیمہ کی مخبری کے لیے 25 ہزار روپے دیئے۔ اسکے بعد اس نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ بلال چیمہ کو گوجرانوالہ میں قتل کروایا اور لاش گاڑی میں ڈال کر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ثحصیل کمالیہ لے گئے جہاں ڈاکٹر نثار احمد کے کہنے پر لاش نہر میں پھینک دی, کام پورا ہونے کے بعد مزید 50 ہزار روپے دیئے گئے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 2019 میں ہونے والے قتل کا اعتراف کرلیا ہے تاہم اس کے بیان کی روشنی میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 305 ج۔ب منصور والی کے رہائشی بلال احمد چیمہ کی لاش اکتوبر 2019 میں نہر سے برآمد ہوئی تھی…