November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) سالانہ میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کے موقع پر نیزہ بازی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

IMG-20251008-WA0426

خوشاب (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) سالانہ میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کے موقع پر نیزہ بازی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر معروف گھوڑ سوار نمبردار ملک اسد عباس بگھور کو میڈم غزالہ کنول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی جانب سے خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شاندار نظم و ضبط کے ساتھ مقامی انتظامیہ، سماجی شخصیات، کھیلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمبردار ملک اسد عباس بگھور نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑسواری نہ صرف ایک قدیم ثقافتی ورثہ ہے بلکہ جسمانی مضبوطی اور جرات مندی کی علامت بھی ہے۔ اس موقع پر میلہ انتظامیہ نے معروف گھوڑ سوار نمبردار ملک اسد عباس بگھور کی شاندار مہارت، عزم اور کھیل کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت کھیلاڑی ضلع خوشاب کا فخر ہیں۔
نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کے ذریعےنہ صرف علاقہ تھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل اور اے ڈی سی جی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نمبرادر ملک اسد عباس بگھور کو بھرپور داد دی اور ان کے اعزاز میں نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ معروف گھوڑ سوار نمبردار ملک اسد بگھور ، تحصیل نورپورتھل کی نامور سماجی شخصیت نمبردار ملک شیر بہادر بگھور مرحوم کے صاحبزادے ، نادرا سئنیر آفیسر ملک فرحت عباس بگھور اور معروف سوشل ورکر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ برسبیل تذکرہ یاد رہے کہ تھل کے سرمایہ ء افتخار نمبردار ملک شیر بہادر بگھور کا شمار ممتاز سماجی شخصیات میں ہوتا تھا ۔ وہ اپنے انتہائی حد العزیز اور پروقار شخصیت کی وجہ سے سماجی اور سیاسی حلقوں میں یکسر مقبول تھے اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے ۔ انہوں نے تحصیلوں پر تال میں کھیلوں کے فروغ بالخصوص گھر سواری کی ترویج کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔ گول سواروں کے لیے وہ اپنی ذات میں ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ۔ معاشرے میں مثبت اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کو ویژن قابل داد تھا ۔ نمبردار کوششوں کے نتیجے میں اس وقت کے ممبر کو میں سمجھ ملک شاکر بشیروان نے نو پتھر میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر عمل میں لائی جس کو جاتا ہے ۔ ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے نمبردار ملک اسد عباس بگھور اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناصر معاشرط فلح بہبود کے لیے بھرپور کوشش نظر اتے ہیں بلکہ اور سواری کی سرپرستی میں بھی ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ دریا سنا سالانہ میلا حضرت بابا سخی سیدن شاہ کے موقع پر گھوڑ سواری کے حوالے سے انہیں شاندار کارکردگی پر تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی طرف سے خصوصی انعام ملنے پر وہ اپ کے پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات وہ میں مشکومی اسمبلی انجینیئر ملک کے پبلک فورم کے انچارج ملک اسد عباس بغور صدر نورپور پریس کلب سمر سلطان معروف سماجی شخصیات سردار مداح حسین خان بلوچ اور ملک انوار حسین نے بات دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔