November 17, 2026

*خبر شامل کرتے ہین میلسی سے دعا انلا ین نیوز ٹی وی بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے ۔. ڈھوڈہ روڈ میلسی پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل

IMG-20251008-WA0424

*خبر شامل کرتے ہین میلسی سے دعا انلا ین نیوز ٹی وی بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے ۔. ڈھوڈہ روڈ میلسی پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ اور ایکٹیو چور زخمی حالت میں گرفتار*

میلسی ۔ سی سی ڈی سرکل میلسی کی ٹیم سب انسپکٹر صفدر شاہد جوئیہ کی سربراہی میں بسلسلہ گشت ڈھوڈہ روڈ سے شیر گڑھ روڈ کی طرف جارہی تھی کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،، سی سی ڈی

میلسی ۔ سی سی ڈی کی ٹیم نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،، سی سی ڈی

میلسی ۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ اس کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،، سی سی ڈی

میلسی ۔ زخمی حالت میں موجود ملزم کی شناخت ساجد عرف بگو ولد جمیل قوم ملک تیلی سکنہ جلہ جیم کے نام سے ہوئی یے جو متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ایکٹیو کریمنل تھا جس کو حراست میں لے لیا گیا،، سی سی ڈی

میلسی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور بھی تحویل میں لیا گیا،، سی سی ڈی

میلسی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،، سی سی ڈی

میلسی ۔ انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر جوئیہ نے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے،، سی سی ڈی