November 17, 2026

سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ضلع عمرکوٹ کے شہر سامارو میں نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے مہنگائی کے خلاف سماجی کارکن عظیم خاصخيلی اور دیگر کا احتجاج اور ریلی نکالی گئی

IMG-20251008-WA0369

سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

ضلع عمرکوٹ کے شہر سامارو میں نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے مہنگائی کے خلاف سماجی کارکن عظیم خاصخيلی اور دیگر کا احتجاج اور ریلی نکالی گئی

تفصیلات کے مطابق : سامارو میں نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن عظیم خاصخيلی اور دیگر نے کہا کہ مهنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا کھاد خوراک سميت عام اشيا کے دام بهی آسمان سے باتیں کرنے لگی مزدور طبقہ ایک وقت کے راشن خريد کرنے سے مجبور ہے ، اس موقعہ پر مزدور طبقہ کے لوگوں اور سماجی ورکر محمد عظيم خاصخيلی ، اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے۔ ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر روز بڑتی ہوئی مهنگائی دنيا ليول پر تاريخ رقم کر رہی ہے ہمارا کہنا ہے کہ مشينری سميت دیگر تمام اشيا کے دام آپ بھلے آسمان کراس کرا دیں لیکن،خدارا آپ ہمارے ساتھ سمیت، ہمارے معصوم بچوں پر رحم کریں صرف روز مره کی استعمال ہونے والی روزمرہ اشیاء کے دان کم کریں تاکہ غریب عوام ایک وقت کا راشن خريد کرسکے اور اپنے بچوں کو روٹی کا ایک نیوالا کھلا سکیں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چینی 2 سئو رپيہ کلو ، آٹا ، گھی ، سبزیاں کے ريٹ تو ویسے ہی آسمان پر باتیں کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بھی بے انتہا اضافہ بعد غريب طبقہ بلوں کی ادائگياں سے پریشان ہے بجلی کے اضافی بل ، غير قانونی ٹيکس، غيرقانونی ڈيڈکشن عوام کا معاشی قتل ہے ، غير قانوني ٽيکس، قيموں میں اضافہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے ،
مہنگائی کی وجہ سے غریب کے گهروں میں ماتم ، غريب اور درمیانی طبقہ کی عوام افاکشی کرنے، پر مجبور ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور بڑتی ہوئی مهنگائی کو کنٹرول کرکے ان کے خلاف نوٹيس لیں اور غریب عوام کو رليف فراهم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے،