26 ستمبر 1956 کو ملتان میں پیدا ہونے والی ایک گمنام لڑکی موسیقی کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد اپنی پہچان کو بلندی تک لے جانے والی پاکستان کی بیٹی آج اپنا 69 ویں جنم دن منا رہی ہیں ..
26 ستمبر 1956 کو ملتان میں پیدا ہونے والی ایک گمنام لڑکی موسیقی کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد اپنی پہچان کو بلندی تک لے جانے والی پاکستان کی بیٹی آج اپنا 69 ویں جنم دن منا رہی ہیں ..
یہاں ہم بات کر رہے ہیں ناہید اختر صاحبہ کی
گائیكی کی دنیا میں ایک مشہور نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے . . موسیقی سے محبت رکھنے والا ہر بندہ انکے فن سے آگاہ ہے اور انکا قدرداں ہے . . .
ناہید اختر نے ماضی میں اپنی مسحور کن آواز کی بدولت کروڑوں دلوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ہے . . 70کی دھائی میں فلم انڈسٹری کی شا خ پر کھلنے والی ایک نوخیزکلی کی خوشبو کچھ اس طرح پھیلی کہ اس نے فلمی موسیقی کے ماحول کو معطر کردیا اور ملکہ ترنم کے عروج کے عہد میں اپنی پہچان خوبصورت انداز میں بنائی وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔ ان کی سریلی آواز لوگوں کے کانوں میں رس گھولنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ناہید اخترکی آواز ریڈیو ، ٹی وی اور ٹیپ ریکارڈرکے ذریعے ملک کے کونے کونے میں گونجنے لگی ۔
ناہید اخترنے ریڈیو، ٹی وی اور فلم انڈسٹر ی پرکئی برس تک حکمرانی کی .
ناہید صاحبہ نے اردو پنجابی گانے ، غزل ، ملی نغمہ ملا کر 590 گیت گائے ہیں . . .
انکے چند مشہور گانے کچھ یہ ہیں :
یہ رنگینی نو بہار اللہ اللہ
تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی
چھاپ تلک سب چھین لی رے
ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم
کچھ ان کی جفاؤں نے لوٹا
تم سے الفت کی تقاضے نہ نبھاے جاتے
ناہید اختر نے کئی ٹی وی پروگرام بھی کیے جن میں ’’لوک تماشا‘ سخن ور‘ سنگت‘ سر سنگیت‘ سخن فہم‘ میری پسند اور رم جھم‘‘ شامل ہیں۔اس بے مثل گلوکارہ کو تین بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں کئی دیگر ایوارڈ بھی دئیے گئے۔ ان سب کے علاوہ ناہید اختر ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ اور ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ بھی حاصل کر چکی ہیں
1992ء میں اس فن کو ترک کر کے گھریلو زندگی گزارنے لگیں۔
ایک شاندار گلوکارہ کی حیثیت سے انہوں نے جو خدمات
سرانجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا . . . .
.