November 17, 2026

لاھور سے ملتان جانے والی بس دیپالپور چوک اوکاڑہ پر رکی اور ایک بارعب چہرہ اور خوبصورت شخصیت کا مالک نوجوان اترا اسے سول ریسٹ ہاؤس جانا تھا 🚝🚆

Screenshot_2025-10-07_113057

1952 وقت رات کے 12 بجے
🌌🌠
لاھور سے ملتان جانے والی بس دیپالپور چوک اوکاڑہ پر رکی اور ایک بارعب چہرہ اور خوبصورت شخصیت کا مالک نوجوان اترا اسے سول ریسٹ ہاؤس جانا تھا
🚝🚆
اس نے آس پاس دیکھا تو کوئ سواری نظر نہ آئ مگر ایک تانگہ جو کہ چلنے کو تیار تھا نوجوان نے اسے آواز دے کر کہا کہ اسے بھی سول ریسٹ ھاؤس تک لیتے جائیں مگر کوچوان نے صاف انکار کر دیا
🤗🤗
نوجوان نے التجائیہ الفاظ میں کوچوان سے پھر کہا تو اس نے سخت لہجے میں یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ آگے پھاٹک پر ایک سنتری کھڑا ھے وہ مجھے نہیں بخشے گا لہذا میں چار سواریوں سے زیادہ نہیں بٹھا سکتا
🧑‍🤝‍🧑👭
تانگے میں بیٹھی سواریوں نے جب نوجوان کو بے بس دیکھا تو کوچوان سے کہا کہ ہم سب مل کر اس نوجوان کی سفارش کریں گے لہذا اسے بھی ساتھ بٹھا لیں
کوچوان نے نہ چاہتے ھوۓ بھی نوجوان کو سوار کر لیا

جب پھاٹک آیا تو پولیس والے نے سیٹی بجا کر تانگہ روک لیا اور کوچوان پر برس پڑا کہ اس نے 4 سے زیادہ سواریوں کو تانگے میں کیوں بٹھایا ؟
😡😡
کوچوان نے 5ویں سواری کی مجبوری بیان کی مگر پولیس والےکا لہجہ تلخ سے تلخ ھوتا گیا

نوجوان نے 5 روپے کا نوٹ کوچوان کو دیا کہ سنتری کو دے کر جان چھڑاؤ
مگر جب سنتری نے 5 روپے دیکھے تو وہ اور بھی زیادہ غصے میں آگیا اس نے کوچوان سے کہا کہ تم نے مجھے رشوت کی پیش کش کی ھے جوکہ ایک جرم ھے لہذا اب تمہارا لازمی چالان ھو گا
🚦🚥🚦
سنتری نے کہا کہ اگر یہی سب کچھ کرنا تھا تو پاکستان ہی کیوں بنایا ؟
یہ کہہ کر اس نے کوچوان کا چالان کر دیا تانگہ چلا گیا

سول ریسٹ ھاؤس کے قریب نوجوان اترا تو اس نے کوچوان سے کہا کہ یہ میرا کارڈ رکھ لو اور کل نو بجے ادھر آجانا میں تمہارا جرمانہ خود ادا کروں گا

اگلی صبح 9بجے کوچوان سول ریسٹ ھاؤس پہنچا تو پولیس کے جوانوں نے اگے بڑھ کر کوچوان کو خوش آمدید کہا
اور پوچھا کہ گورنر صاحب سے ملنے آۓ ھو؟
کوچوان کی جانے کہ گورنر کیا ھوتا ھے پولیس کے جوان کوچوان کو دفتر کے اندر لے گۓ

رات والے نوجوان نے کوچوان سے اٹھ کر مصافحہ کیا اور بیٹھنے کو کہا پھر اپنے پاس بیٹھے ڈی سی او کو رات والا واقعہ سنایا
📢📢
نوجوان نے رات والے سنتری کو فورا طلب کیا اور ڈی سی او کوحکم دیا کہ اس ایماندار پولیس والے جوان کو فورا ترقی دے کر تھانہ صدر گوگیرہ کا ایس ایچ او تعینات کرو
اور کوچوان کا جرمانہ بھی اپنی جیب سے ادا کیا

اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرنے والا وہ نوجوان سردارعبدالرب نشتر گورنر پنجاب تھے جس نے مسلم لیگ کیلیے بے شمار خدمات سر انجام دیں اور وہ جناح کے دست راست اور ایمانداری کی اعلی مثال سمجھے جاتے تھے۔ ۔۔۔۔!!
🥰🥰🥰
(اب اتے ہیں میری ذاتی رائے کی طرف ایسے لیڈر کی آگے جو اولاد ہوگی اس میں بھی ایمانداری کا عنصر ہوگا ارباب اختیار سے التماس ہے کہ ایسے لیڈر ایماندار تھے ان کی اولاد کو آگے لایا جائے اور ان سے وطن کی خدمت کے لیے آمادہ کیا جائے یہ ان کے بڑوں کے لیے خراج تحسین بھی ہوگا اور اللہ بھی خوش ہوگا