November 17, 2026

*’کون لوگ ہو تُسی’، وسیم اکرم بھارت میں گرفتار مبینہ جاسوس کی خبر میں اپنی تصویر چلانے پر برس پڑے🧐*

IMG-20251008-WA0192

*’کون لوگ ہو تُسی’، وسیم اکرم بھارت میں گرفتار مبینہ جاسوس کی خبر میں اپنی تصویر چلانے پر برس پڑے🧐*

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے نام سے اگر کوئی اور شخص موجود ہے تو ڈبل چیک کرلیا کریں۔

وسیم اکرم نےد عویٰ کیا کہ ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز ان کی تصویر لگا رہے ہیں۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں پنجابی میں کہا کہ ‘ کون لوگ ہو تُسی، کِتھوں آئے ہو؟کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے لوٹ پوٹ ہو کے کمنٹ پہ کمنٹ! یہ دیکھے بغیر کہ وہ میرا اکاؤنٹ نہیں۔