November 17, 2026

برطانیہ میں ماں نے بیٹی کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان بکر دی

FB_IMG_1759812699616

برطانیہ میں ماں نے بیٹی کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان بکر دی
یہ افسوسناک واقعہ بلیک برن میں پیش آیا

بلیک برن کا المناک واقعہ: ماں نے بیٹی کو بچاتے ہوئے جان قربان کردی

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماڈیا اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھیں۔ جونہی درخت کی شاخ گری، ماڈیا نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کو ایک طرف دھکیل کر محفوظ کیا، مگر خود شاخ کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم طبی عملہ ماڈیا کی جان نہ بچا سکا۔ اس دلخراش واقعے نے نہ صرف خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا بلکہ علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔

ماڈیا کوثر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے انہیں ایک نڈر، ایثار پسند اور بے مثال ماں قرار دیا، جو ہمیشہ اپنی فیملی کو مقدم رکھتی تھیں۔ مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔