November 17, 2026

*حب بلوچستان کیلۓ ایک اور فخر* *سالانہ ایوارڈ 2025 – یومِ اساتذہ کے موقع پر* 5 اکتوبر 2025 کو آسّان کیریئر کی جانب سے کراچی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار سالانہ

IMG-20251007-WA0198

*حب بلوچستان کیلۓ ایک اور فخر*
*سالانہ ایوارڈ 2025 – یومِ اساتذہ کے موقع پر*
5 اکتوبر 2025 کو آسّان کیریئر کی جانب سے کراچی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار سالانہ ایجوکیشن ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔
یہ پُروقار تقریب چیئرمین آسّان کیریئر جناب ایس۔ایم۔ قدیرالحق کی زیرِ نگرانی اور خصوصی انتظام میں منعقد ہوئی، جنہوں نے اس یادگار پروگرام کو آرگنائز کیا اور ملک بھر کے اساتذہ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس تقریب میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز اساتذہ کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
چیف گیسٹ:
Mr. Ali Suhag — I/C SPARCC, Road Safety Pakistan
Syed Sulayman — Principal, MMD & Shipping Pakistan
اسی موقع پر حب کے معروف اور قابلِ فخر ایجوکیشنلسٹ *سر سیف اللہ سولنگی*
*(ہیڈ آف دی الفہ برائیٹ ماڈل پبلک اسکول، رشید آباد، ساکران روڈ، حب)*

کو ان کی غیر معمولی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں. “Excellence in Education & Literacy Award 2025” سے نوازا گیا۔

یہ کامیابی نہ صرف سر سیف اللہ سولنگی کے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے،
بلکہ پورے حب شہر کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔