ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گز شتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، چھتیں گریں، سولر پلیٹیں اُڑ گئیں، 6 افراد زخمی ہوے
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گز شتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، چھتیں گریں، سولر پلیٹیں اُڑ گئیں، 6 افراد زخمی ہوے
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں گزشتہ رات طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔
متعدد گھروں کی چھتیں گرنے، سولر پلیٹیں اُڑنے اور تاروں کے ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے۔
اس طوفانی صورتحال کے دوران 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
بارش کے باعث شہر کی گلیاں پانی سے بھر گئیں، بعض علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک پانی جمع ہے۔
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال نکاسی آب یا مرمت کا کام شروع نہیں ہو سکا، جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا