پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے سالانہ
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے سالانہ میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کے نیزہ بازی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر
اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور چیف آفیسر ایم سی نورپورتھل مہر محمد نعیم نے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کو پگڑی پہنائی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر متعدد نامور سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجودتھیں۔ قبل ازیں پاکستان ہاوس نورپورتھل آمد پر کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور کی قیادت میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کا پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔ ممبر قومی اسمبلی نے وہاں پر موجود اہلیان علاقہ سے خصوصی خطاب کیا۔ بعدازاں ایم این اے انجئنیرملک گل اصغر خان بگھور نے اپنے قافلہ کےہمراہ مزار حضرت باباسخی سیدن شاہ پر چادربھی چڑھائ اور فاتحہ خوانی کی۔