November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ

IMG-20251007-WA0133

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرید عباس، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے پولیس، ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ ، ایکسیئن واپڈا ،ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ملک محمدرمضان بوڑانہ سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر کو مختلف کاروائیوں اور دیگر کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور کسٹم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پٹرول پمپ اور ڈیمپنگ سٹور پر کاروائیوں بارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت کاروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر نے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں ۔ ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے ودیگر کروائیوں کو کے حوالے سے آگاہ کیاڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پرگرام ستھرا پنجاب اور صفائی کے انتظامات بارے بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی